اسلام آباد : اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا امکان ہے۔ تقرر تبادلوں کی بنیاد پر سیکڑوں افسران سے کروڑوں روپے رشوت لی گئی ۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران فرح گوگی کا کیش بوائے ابراہیم مانیکا کا نام بتا چکا ہے۔ ابراہیم مانیکا فرح گوگی سے ملنے والے پیسے کس کو دیتا تھا،اینٹی کرپشن کھوج میں لگ گئی۔
اینٹی کرپشن کی جانب سےابراہیم مانیکا کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں بشری بی بی کو بلا کر پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ فرح گوگی اورابراہیم مانیکا کے پس پردہ بشری بی بی کی سرپرستی ہوسکتی ہے۔