ہانگ کانگ: ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اونچے پیمانے کے سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، ایک شخص جاں بحق، 83 شدید زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ تقریباً 140 سالوں میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آ گیا، سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور ٹرینوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کی وجہ سے اسکول، دفاتر اور کاروبار کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
Hong Kong was hit by widespread flooding on Friday as record-breaking rain paralysed the city. The Observatory recorded the highest one-hour rainfall since records began in 1884. Full story: https://t.co/xgbtoreVGt pic.twitter.com/ag0wuo65Rc
— Hong Kong Free Press HKFP (@hkfp) September 8, 2023
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں جمعرات کو ایک گھنٹے میں 158.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 1884 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارش نے تقریباً 140 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔
انتظامیہ کی جناب سے بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ سے زمینی راستے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔
Hong Kong was hit by widespread flooding and landslides as heavy rain paralysed the city. The Observatory recorded the highest one-hour rainfall since records began in 1884. Full story: https://t.co/xgbtoreVGt Vid: Patrick Lamoine/Libby Hogan/AFP. pic.twitter.com/yc98S3JTFJ
— Hong Kong Free Press HKFP (@hkfp) September 8, 2023
دوسری جانب ہانگ کانگ کی سرحد سے لگنے والے جنوبی چین کے شہر شینزین کو بھی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ انتظامیہ نے سیلاب کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خراب موسم کی سبب صوبے گوانگ ڈونگ میں سیکڑوں پروازوں کو معطل کردیا گیا، شہر میں ہونے والی اس بارش کو 1952 کے بعد سے اب تک کی بدترین بارش قرار دیا گیا ہے۔
Torrential rain deluged Hong Kong leading to widespread flooding across the densely packed city, submerging streets, shopping malls and metro stations https://t.co/FggsMg0S8V pic.twitter.com/xfNU3MowdZ
— Reuters (@Reuters) September 8, 2023
محکمہ موسمیات چین نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں ض اور کل مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔