کینڈی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل رضا مند ہو گیا۔
کولمبو میں جاری بارشوں اور مزید پیش گوئی کے پیش نظر پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے10 ستمبر (اتوار) کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
???? The India vs Pakistan game on September 10 is the only game that has been allocated a reserve day in the Super Four round of #AsiaCup2023
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 8, 2023
The final, which is scheduled for September 17, will also have a reserve day
https://t.co/5upgTP7Uju pic.twitter.com/yAMpVi9H9o
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اگر بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران خراب موسم کی وجہ سے کھیل معطل ہو جاتا ہے، تو میچ 11 ستمبر (پیر) کو اس مقام سے جاری رہے گا جہاں سے اسے معطل کیا گیا تھا۔
اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 ستمبر 2023 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے درمیان ہونے والے سپر 11 ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 میچ کے لیے ایک ریزرو دن شامل کیا گیا ہے۔ اگر بھارت بمقابلہ پاکستان کھیل کے دوران خراب موسم کی وجہ سے کھیل معطل ہو جاتا ہے، میچ 11 ستمبر 2023 کو اس وقت سے جاری رہے گا جہاں سے اسے معطل کیا گیا تھا۔ ایسی صورت میں، ٹکٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ کے ٹکٹ اپنے پاس رکھیں جو کار آمد رہیں گے اور ریزرو ڈے کے لیے استعمال کیے جائیں گے.
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ سپر 11 ایشیا کپ کےسپر فور مرحلے میں بھارت پاکستان مقابلے کے لیے ریزرو ڈے سپر 4 مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے چاروں ممبر بورڈز کی مشاورت سے لیا گیا ہے۔
The reserve day for the India-Pakistan contest of the Super 11 Asia Cup Super 4 stage was taken in consultation with all four member boards of the Super 4 competing teams.
— Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) September 8, 2023
Accordingly, the ACC effectively revised the playing conditions of the tournament to effect the agreed-upon…
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ہونے والی بارشوں کے تناظر میں کئی بار اعتراضات اٹھائے تھے اور بارش کی پیشگوئی اور ایونٹ کے ری شیڈولنگ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
موسم کی پیشگوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق کولمبو میں دس دن تک بارش اور طوفان کے 60 فیصد سے 100 فیصد تک امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ہی ختم کر دیا گیا تھا۔
سپر 4 شیڈول
9 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
15 ستمبر:بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
فائنل
17 ستمبر: فائنل ، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو