کراچی : ڈالر کی اسمگلنگ کی اور بلیک مارکٹنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ طویل عرصے کے بعد ڈالر کی قدر اوپن مارکٹ میں انٹر بینک سے بھی کم ہوگی جس کے بعد ایکسچینج کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ڈالر فروخت شروع کردی ۔
آرمی چیف کے اعلان اور ڈالر بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 94 پیسے سستا ہوگیا ۔
انٹر بینک میں ڈالر کی 302روپے میں فروخت جاری ہے ۔ گزشتہ روز ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں چار روپے کم ہوا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی جاری ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی جاری ہے۔ 100 انڈیکس میں 125 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔100 انڈیکس 45 ہزار 882 پر موجود ہے۔