پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سورس: File

اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی  کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

 انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس  کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین  نے کی۔ پرویزالٰہی کادوروزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا۔ 


دوران سماعت پولیس نے عدالت سے پرویز الٰہی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔

عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلا کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی بھی استدعا مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویزالٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا۔

مصنف کے بارے میں