فرانسیسی عدالت نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد کر دی

10:21 AM, 8 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانس کی اعلیٰ عدالت نے اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت نے سرکاری اسکولوں میں عبایہ پہننے پر حکومتی پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ  اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے،اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں ہے اور نہ ہی نفرت کو ہوا دے گی۔

واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

 
فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے اپیل کو  مسترد کرتے ہوئےعبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔  اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم  کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔

فرانسیسی وزیر تعلیم نےعبایا کو  سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا  کہ کلاس روم میں داخلے کے ساتھ طالب علموں کو دیکھ کر ان کے مذہب کی نشاندہی نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں