کراچی: ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز اپنی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے پہلے میچ میں (آج) جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان بقابلہ جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز 3 میچز پر مشتمل ہے۔
پاکستان نے 1 سے 4 ستمبر تک منعقد ہونے والی ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کو 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔
کراچی میں پاسکتان بقابلہ جنوبی افریقہ ویمن ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
Trophy unveiled for the NBP presents Golootlo Pakistan vs South Africa Women ODI series 2023
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 7, 2023
The first match takes place tomorrow
More details ➡️ https://t.co/NtjMGvzIeA#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/ULEcA9Buug
پاکستان ویمن کرلٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نو میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستان ون ڈے سکواڈ
ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، ام۔ ای ہانی اور وحیدہ اختر۔