لندن :بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کااعلان کردیا۔
رائل فیملی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملکہ الزبتھ کے انتقال کی خبر دی گئی ہے ،ان کی آخری رسومات کل لندن میں ادا کی جائینگی۔
برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس دوران یونین جیک (برطانوی پرچم) سرنگوں رہے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطاق ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز تھی اور ڈاکٹر ز نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔