پی آئی اے کے سینکڑوں ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں

10:37 PM, 8 Sep, 2022

 پاکستان کی قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 840 افسران کی ڈگریاں جعلی نکلیں ۔  

ڈی جی ایف آئی اے نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں  ملازمین کی ڈگریاں جعلی  ہونےکاانکشاف  کیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ  پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر بھرتیوں پر 15 کیسز رجسٹرڈ ہو  ئے ہیں، مزید کیسز کی  انکوائری  جاری  ہے ، ڈی جی ایف اائی اے کے مطابق  جعلی ڈگری کے کُل کیسز  کی تعداد 840 ہے۔

 اس حوالے سے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جعلی ڈگری پر پی آئی اے ملازمین کی بھرتیوں میں مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ 
 
 


 

مزیدخبریں