چشتیاں : مریم نواز نے جلسے ے خطاب میں کہا کہ چشتیان شیر کا تھا اور انشااللہ شیرکا ہی رہےگا، نوازشریف کوایک مرتبہ بھی اپنادورحکومت پوراکرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ترقیاتی منصوبوں پرنوازشریف کی مہرہے، ن لیگ کامقابلہ ایک ایسے شخص سے جوشیطان ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا مجھے نہیں پتہ عمران خان کی کس جنگل میں تربیت ہوئی ہے، 4سالوں میں اس نے منصوبہ توکیاایک اینٹ بھی نہیں لگائی، روزجلسوں میں فلمیں دکھاکرہلکان ہوتارہتاہے، میرے پاس ایسے جواب ہیں کہ تمہیں منہ چھپانے کوجگہ نہیں ملے ،میں سیاسی میدان میں تمہیں گھرتک چھوڑکرآوں گی۔
مریم نواز کا عمران خان کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں تمہیں نہیں بخشے گے ،فلمیں وہ دکھاوجس میں تمہاری بیوی کہہ رہی ہے ہیرے دودستخط کراو، یہ حکومت میں ہوتومعیشت اور ملک دونوں کی تباہی ہے، فتنہ خان کوباہرکی طاقتوں نے لاونج کیا ہے ،دشمن قوتوں کی نظرعمران خان پرکیوں پڑی،دشمن قوتوں کوپتہ ہے یہ پیسوں کیلئے کچھ بھی کرےگا ۔
ان کا مزید کہنا تھا عمران خان ملک کواندھیروں میں دھکیل گیا ہے، شہبازشریف ملک کواندھیروں سے نکال رہے ہیں، ان کاوزیرخزانہ خط لکھ رہاہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہو، پتہ چلاتوہین عدالت پراس پرفردجرم عائدہوگی، عمران خان نہ سیاستدان ہے نہ اس کی جماعت سیاسی ہے،
پی ٹی آئی بدمعاشوں،غنڈوں کاگروہ ہے، ملک میں سیلاب سے قیامت آگئی ہے، شہبازشریف ہرروزسیلاب زدگان کے ساتھ موجودہوتےہیں، عمرا ن خان نے ٹیکس کا سارا پیسہ ہیلی کاپٹرکےجھولے میں لگادیا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے قیمت پوراپاکستان اداکررہاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جوعمران خان نے لگائی ہے ،کل عمران خان نے کہا ن لیگ کوووٹ دیناگناہ ہے، مسلم لیگ ن پاکستان کوبنانے والی جماعت ہے، کیاملک کی تباہی کرنے والے عمران خان کوووٹ دیناثواب ہے۔ ان مزید کہنا تھا عمران خان کوآرمی چیف کی تقررپر تکلیف ہورہی ہے۔
خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہوا جب عمران خان نے خاتون جج صاحبہ کودھمکی دی، افسوس ہے عمران خان اداروں کوتوہین کانشانہ بناتے ہیں ۔