ملکہ الزبتھ کی طبیت ناساز ،بیلمورل کاسل میں زیرِ علاج

08:35 PM, 8 Sep, 2022

 بکنگھم پیلس سے جاری بیان  کے مطابق  ملکۂ برطانیہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سےبیلمورل کاسل میں زیرِ علاج ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹروں کی جانب سے ملکہ کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد انھیں طبی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،

بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’آج صبح مزید جائزہ لینے کے بعد ملکہ کے ڈاکٹر اُن کی صحت کے بارے میں فکرمند تھے اور انھوں نے ملکہ کو طبی نگہداشت میں رکھنے کا مشورہ دیا۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ملکہ آرام سے ہیں اور بیلمورل میں ہیں۔‘
 

ذرائع کے مطابق شہزادہ چارلس بھی بیلمورل پہنچ گئے ہیں، جو سکاٹ لینڈ میں ملکہ الزبتھ کی رہائشگاہ ہے۔ ڈچز آف کارن وال بھی وہاں پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم بھی وہاں روانہ ہو گئے ہیں۔
 

 ملکہ برطانیہ 96 برس کی ہیں  اور ان  کو بدھ کے روز  ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا  اور انھیں پرائیوی کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

 اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ ملکہ کی علالت کی خبر نے  پورے ملک تشویش ہیدا کردی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ’میری اور پورے ملک کی نیک تمنائیں ملکہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘
 

ملکہ الزبتھ نے علالت کی وجہ سے  لندن کی بجائے بیلمورل کاسل سے  ہی نئی وزیراعظم کا تقرر کیا ہے ۔

 واضح  رہے  ملکہ الزنتھ نے اپنے  70  سالہ دورِ اقتدار میں لندن کے بکنگھم پیلس میں ہی  وزیر اعظم کا تقرر  کیا ہے۔ 
 

مزیدخبریں