کراچی: معروف سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حنید لاکھانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا تھےا ور علاج بھی جاری تھا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔حنید لاکھانی اقرایونیورسٹی کے سربراہ بھی تھے۔
حنید لاکھانی کے پرسنل سیکریٹری وقار لاکھانی کا کہنا ہےکہ حنید لاکھانی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے پیر کے روز ٹھٹہ گئے ، ٹھٹہ سے واپس آنے کے بعد انہیں بخار ہوگیا طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ۔
حنید لاکھانی کے انتقال پر حکومتی نمائندوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ان کی موت کو ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ ہمیں ان واقعات کے ذریعے یاد رکھنا چاہیے کہ زندگی کتنی غیر یقینی اور مختصر ہے۔

Very sad to hear about death of my friend Hunaid Lakhani Chairman & Founder of Iqra University.
إنا لله وإنا إليه راجعون
May his soul rest in peace & may his family/friends find the strength to bear this loss
We must remember through these incidents that life is uncertain & short
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 8, 2022

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتا کہ آپ چلے گئے ہیں۔

I just can’t believe that you are gone . My dear freind Hunaid Lakhani passed away this morning
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 8, 2022

اہل خانہ کے مطابق حنید لاکھانی کی نماز جنازہ کل جمعہ کے بعدمسجد صہیم خیابان راحت میں ادا کی جائے گی۔