دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک، اشر پٹیل، روی چندرن ایشوین، دیپک چہار، بھوونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
افغانستان کی قیادت محمد نبی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمن، فرید احمد، رحمن اللہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا اور اس کیساتھ ہی بھارتی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر بھی ختم ہو گیا تھا اور دونوں ٹیمیں آج اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔