انٹر بینک میں ڈالر مزید58 پیسے مہنگا ہوگیا،ڈالر 223.42روپے سے بڑھ کر 224 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے سےپاکستانی روپیہ پھر زوال کا شکار ہے ۔آج کے کاروباری دن کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا۔
دوسرے جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41920 پر بند ہوا ۔
ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ ہے۔آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ،