دبئی: متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ نہیان بن مبارک پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 10 ملین ڈالرز دیں گے جو سیلاب متاثرین کیلئے انفرادی طورپر دیا جانے والا اب تک سب سے بڑا عطیہ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ مدد پرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کیلئے دردمندی کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور سیلاب سے متاثرہ عوام آپ کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس امداد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی، پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔
یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالرز امداد کا اعلان
04:28 PM, 8 Sep, 2022