بھارتی ٹیم نے میچ ریفری کو پاکستانی ٹیم کی شکایت لگا دی

03:26 PM, 8 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

دبئی: بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی گھٹنے کی تکلیف پر دوران میچ فزیو اور باہر سے کھلاڑی کے آنے کو کھیل میں خلل قرار دیتے ہوئے میچ ریفری سے شکایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہیں ہو رہی جس نے مختلف حیلے بہانے تلاش کرنے کے علاوہ اب میچ ریفری کو ہی شکایت لگا دی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق بھارت نے شکست کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے گرین شرٹس پر میچ میں ڈسٹریکشن پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اتوار کو سپر فور مرحلے کے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد میچ ریفری سے شکایت کی کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے۔
بھارتی ٹیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ بار بار میچ رکنے سے ہماری توجہ اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مزیدخبریں