ایف آئی اے دفتر ميں بھی حساس ڈیٹا محفوظ نہ رہا، انکوائری کیلئے تحویل میں لیے گئے موبائل فون چوری

01:28 PM, 8 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے دفتر ميں بھی حساس ڈیٹا محفوظ نہ رہا ، اہم کیسز کی انکوائری کیلئے تحویل میں لیے گئے چار موبائل فون دفتر سے چوری ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتيش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر سے حساس ڈیٹا کے حامل چار موبائل چوری ہوئے ہیں ۔ موبائل فونز میں چار کیسز کی انکوائری کا قابل اعتراض ڈیٹا تھا ۔ چاروں موبائل خواتین آفیسرز کی دراز توڑ کر نکالے گئے ہیں ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کا ملازم ہی موبائل چوری میں ملوث نکلا ، ملوث اہلکار کو بھائی سمیت شامل تفتیش کرلیا گیا ۔ چوری شدہ فون اہلکار دانش قمر کے بھائی کے استعمال میں نکلا ۔

مزیدخبریں