اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کا نوٹس ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عدالتی دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا ۔
عمران خان کی جانب سے کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے پاس ازخود کا اختیار تب ہے جب کیس زیر سماعت ہو ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضا پورے کرنے کےلئے تحریری جواب پر ذبانی وضاحت کا موقع دیا جائے ۔
دوسری جانب ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو معزز جج صاحب نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی ۔