انڈس موٹر نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

08:51 PM, 8 Sep, 2021

اسلام آباد : انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا اور انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی کے ثمرات نمایاں نظر آنے لگے ہیں انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور مقامی پیداوار کے لیے ہے اور فیصلہ فنانس ایکٹ2021، ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پر کیا۔

انڈس موٹر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے جبکہ انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

دوسری جانب اس حوالے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے پر پیغام میں کہا کہ انڈس موٹر ہائبرڈ کار بنانے میں 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں سے سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ یہ سرمایہ کاری ایندھن بچت ، فوسل فیول مد میں زرمبادلہ بچانے کا باعث ہو گی۔

مزیدخبریں