برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے عوام کی صحت کیلئے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانا مہنگا پڑ گیا ،برطانوی اپوزیشن نے بورس جانسن کے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دےد یا ۔
برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم سے ہفتہ وار سوالوں میں اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا ٹیکس بڑھانے سے غریب اور نچلے طبقے پر بوجھ بڑھ جائے گا ۔
گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم نے ٹیکس ریٹ میں 1 اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد سالانہ 20 ہزار پاؤنڈ کمانے والوں کو 130 پاؤنڈ، 30 ہزار کمانے والوں کو 255 پاؤنڈ، 50 ہزار پاؤنڈ سالانہ کمانے والوں کو 505 پاؤنڈ اور ایک لاکھ سالانہ کمانے والے افراد کو 1 ہزار 130 پاؤنڈ ٹیکس کی مد میں اضافی ادا کرنا ہوں گے ۔
برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر انہیں اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔