اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ،ڈجی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک تھے ۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اسٹرٹیجک اثاثہ جات مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔ پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ۔ ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں ۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت کی اپنی پالیسی پر کاربند رہے گا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر علاقائی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ملکی دفاع کے لیے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ تربیت اور تیاریوں کو سراہا اور ملکی اسٹرٹیجک اثاثوں میں جدت لانے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے ۔