افغانستان چھوڑنا زندگی کا مشکل فیصلہ تھا ، اشرف غنی

07:13 PM, 8 Sep, 2021

کابل : سابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان چھوڑنا میرے لئے زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر نے کہا کہ میں نے افغانستان خون ریزی اور جانی نقصان سے بچنے کے لئے چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔  

اشرف غنی نے کہا کہ پیسہ ساتھ لے کر جانے کی باتیں صرف افواہیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ،لاکھوں ڈالر ساتھ لے جانے کی اطلاعات غلط ہیں ۔ 

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کے بیس سال افغان جمہوریت اور بقا کے لئے وقف کردیئے میرا اپنے لوگوں اورنظریات کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ 

مزیدخبریں