ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکیین لگوانے والوں کو ہی ویزا دیا جائے گا، یواے ای

06:51 PM, 8 Sep, 2021

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صرف ڈبلیو ایچ او کی مںظور شدہ ویکسین لگوانے والوں‌ کو ہی سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویکسین لگوانے والے تمام ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان 28 اگست کو کیا تھا۔ اس بنیاد پر ملکی ایمرجنسی اور ہنگامی مینیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے ، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) نے اعلان کیا کہ تیس اگست سے سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

ادارے نے بتایا کہ وہ تمام لوگ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہوں۔

روس کی تیار کردہ ویکسین اسپوتنک V کے حوالے سے کئی لوگ تذبذب کا شکار تھے کیونکہ ڈبلیو ایچ او نے اسے منظور نہیں کیا جبکہ اماراتی حکام نے اس کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

ایک شہری نے متعلقہ محکمے کے حکام سوال کیا اور پوچھا کہ ’جس نے روسی ویکسین لگوائی اُسے ویزا مل جائے گا کیونکہ اماراتی حکام نے اسے منظور کیا جبکہ ڈبلیو ایچ او نے ابھی تک منظوری نہیں دی‘۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے اس سوال کا واضح جواب دیتے ہوئے لکھا کہ  عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین ہی لگوانے والوں کو سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں آسٹرازینیکا ، فائزر ، جانسن اینڈ جانسن، سائنو فارم اورسائنو ویک شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں