ماں باپ2 بچوں کو گاڑی میں ہی بھول گئے،دونوں ہی ہلاک

06:24 PM, 8 Sep, 2021

واشنگٹن : امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں شدید گرمی کے باعث جڑواں شیر خوار بچے گاڑی میں بند ہوجانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ والدین کی غفلت کا نشانہ بننے والے جڑواں شیرخوار بچے کئی گھنٹے گاڑی میں بند رہے جس کے باعث‌ دم گھنٹنے سے ان کی موت ہوگئی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے ساڑھے 9 گھنٹے تک گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے رہے  تھے اور والدین انہیں گاڑی سے اتارنا ہی بھول گئے۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ شہر میں‌ شدید گرمی کے دوران بچے کئی گھنٹے تک گاڑی میں بند رہے جس کی وجہ سے ان کے جسم کا درجہ حرارت اس قدر بڑھ گیا کہ وہ دم گھٹنے سے چل بسے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ والدین گاڑی سے اتر جائیں اور اپنے بچوں کو گاڑی میں ہی بھول جائیں! پھر بھی اگر یہ حادثہ ہے تو ہم والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں تاہم اگر یہ مجرمانہ فعل ہے تو ہم بچوں کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پولیس نے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا تھا تاحال مذکورہ کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی والدین کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں