انسانی سمگلروں کا ایک اور خوفناک سکینڈل سامنے آگیا 

05:24 PM, 8 Sep, 2021

 اسلام آباد:انسانی سمگلروں نے بیرون ملک بھیجنے کا ایک نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کی زندگیاں دائو پر لگا دیں ،زندگی بھر کی جمع پونجی لے کر انسانی سمگلر جعلی سرکاری ٹی وی کے لیٹر بنا کر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے لگے ،نیو نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔

نمائندہ نیو نیوزکے مطابق سرکاری اداروں کے جعلی لیٹرز بنا کر معصوم لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی سمگلرز کا نیا گروہ سامنے آگیا ،پاکستان کے سرکاری اداروں کا لیٹر دکھا کرلوگوں کو مختلف ممالک کے ویزے دلوائے جاتے ہیں ،نیو نیوز نے سرکاری ٹی وی کا جعلی لیٹر حاصل کر لیا،ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے ویزے حاصل کر کے بے روزگار نوجوانوں کو یورپ بھجوایا جاتا ہے۔

ذرائع نیو نیوز کے مطابق ایجنٹ مافیا نے جعلی لیٹر پر ترکی کے ویزے حاصل کیے،ویزے لینے والے تمام افراد ترکی سے غائب ہو گئے،ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ مافیا کے ساتھ ویزا سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔

انسانی سمگلر ز کا یہ گروہ مختلف افراد پر مشتمل گروپ کو سرکاری ٹی وی کا ملازم ظاہرکرتا ہے ،نیو نیوز کے رابطہ کرنے پر ویزوں کے لیے جاری لیٹر جعلی ثابت ہو گیا۔

مزیدخبریں