راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر 

04:50 PM, 8 Sep, 2021

اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد جڑواں شہروں میں سفر کرنے والوں کیلئے نیا ٹریفک پلان سامنے آگیا ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ میچز کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ، پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچز 10سے 21 ستمبر تک ہوں گے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کیلئے جڑواں شہروں کا نیا ٹریفک پلان ترتیب دیدیاگیا ،جس کے تحت پاک نیوزی لینڈ کرکٹ  میچز  کے دوران ٹریفک پولیس کے 327 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ بند رہے گی، اسلام آباد کی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

راولپنڈی سے اسلام آباد والی ٹریفک کو سکستھ روڈ سے سید پور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد9th ایونیو سے آنے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔دوران میچ اسٹیڈیم روڈ کو 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ دوران میچز متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

مزیدخبریں