اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دبئی شیڈول ہو گیا ،وزیر اعظم آئندہ ماہ یکم اکتوبر سےشروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے ،دبئی ایکسپو 2021 یکم اکتوبر سے 31 مارچ2023تک جاری رہے گی ،وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شریک اور خطاب کرینگے ،وزیر اعظم عمران خان ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ دبئی میں سرمایہ داروں اور پاکستانی کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں بھی کرینگے ،جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرینگے ۔
الفرق مستعدة .. البنية التحتية مكتملة.. أجنحة الدول جاهزة للتحليق بأكبر حدث عالمي.. الإمارات ودبي ستكون محط أنظار 191 دولة.. دولة الإمارات ما هي دولة عالمية.. ولكن العالم في دولة. #إكسبو2020 pic.twitter.com/o8fJ3Rod4S
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) September 1, 2021
اس دورہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء معاونین مشیر بھی ہونگے۔
دبئی ایکسپو 2020 ظاہری طور پر اور نظریے کے لحاظ سے ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے، ایکسپو 2020 کا مشن دنیا کے سب سے اہم مسائل کے لیے نئے تصورات، سوچنے کے طریقے اور حل فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام ایکسپو 2020 چھ مہینے تک چلے گا جس میں عالمی اہمیت کے اہم مسائل مثلا آب و ہوا میں تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم تک مساوی طور پر پہنچنے کو یقینی بنانا اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔