تاخیری ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا طریقہ ہے: فرخ حبیب

03:24 PM, 8 Sep, 2021

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تاخیری ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا طریقہ ہے اور اب یہ وکیل کی بیماری کے بہانے تاخیر چاہتے ہیں، شریف خاندان کے ڈھونگ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ 
فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاخیری ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا طریقہ ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ مقدمات میں تاخیر ہو، مسلم لیگ (ن) عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔ 
انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواءکے ذریعے خارج کروایا اور اب وکیل کی بیماری کے بہانے تاخیر چاہتے ہیں، شریف خاندان کے ڈھونگ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، چیلنج ہے کہ مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کہیں۔ 
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے موج کر رہے ہیں جبکہ شریف خاندان کا عدالت پیش کیا گیا قطری خط مذاق بنا رہا ، آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے چوری کی اور عدالت میں پیش کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں۔ 
وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اختلافات کا شکار ہے اور اب تو ’م‘ اور ’ش‘ کی لڑائی میڈیا پر بھی آ گئی ہے، لگتا ہے (ن) لیگ کے فیصلے ٹاس پر ہوا رکریں گے ، مسلم لیگ (ن) عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی جبکہ شریف خاندان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں