جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’ میو ‘‘ سامنے آنے کے باوجود ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو کہ تمام ویریئنٹس سے زیادہ خطرناک ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی کووڈ۔ 19 کے لیے ٹیکنیکل لیڈ جینیوا میں مقیم ڈاکٹر ماریہ وان کیرخوو نے آن لائن سوال و جواب سیشن سے خطاب میں کہا کہ ان کے خیال میں کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ سب سے زیادہ تشویشنا ک ہے ،
انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ اپنے سے پہلے کے ویریئنٹ کے مقابلہ میں دو گنا تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتاہے ۔ انہوں نے کہا سائنس دان کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم ’’میو ‘‘دریافت کی تھی جس کی شناخت پہلی بار جنوری میں کولمبیا میں ہوئی تھی،
جو کولمبیا میں موجودگی کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں رپورٹ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ عالمی سطح پر اس وائرس کا پھیلائو0.1 فیصد سے کم جبکہ کولمبیا میں 39 فیصد ہے