کوالا لمپور: ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جہاں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ملائیشیا نے ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہوں۔ ان پابندیوں کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔
ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی اس فہرست میںمذکورہ فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملائشیا میں کورونا وبا کے 10 ہزار کے لگ بھگ کیسز سامنے آئے ہیں اور 128 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ملائیشیا نے وبا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں۔