لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کے جائیں گے اور ایک کروڑ روپے تک قرض لیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے معاون ثابت ہوگی، مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سرا بھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جب کہ خواتین کے لیے قرضوں میں مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کی۔