نیویارک:امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے مارگریٹ کورٹ کا 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا.
یو ایس اوپن کے فائنل میں انہیں کینیڈا کی بیانکا اینڈریسکو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 19 سالہ اینڈریسکو گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی کینیڈین پلیئر بن گئی ہیں۔
The Queen in the North! ????@BAndreescu reigns supreme: https://t.co/nZorTj0FWm#USOpen pic.twitter.com/waurAHsySf
— US Open Tennis (@usopen) September 8, 2019
نیویارک میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں عالمی نمبر 15 کینیڈا کی بیانکا اینڈریسکو نے 23 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی امریکا کی سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی.
A moment we’ll always remember ✨#TeamCanada ???????? has its first Grand Slam singles champion: Bianca Andreescu ????
— Team Canada (@TeamCanada) September 7, 2019
All the details on @Bandreescu_ #USOpen win ???? https://t.co/FvrUYnQgH0 pic.twitter.com/S1IMT5Iv5R
پہلے سیٹ میں بیانکا نے بآسانی 6-3 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ سیٹ بھی انہوں نے 7-5 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، اس طرح انہوں نے کینیڈا کےلئے پہلی بار گرینڈ سلم ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔