وہاڑی میں خاتون پر تشدد ،ڈی ایس پی سمیت 8 ملزمان گرفتار

12:46 PM, 8 Sep, 2019


وہاڑی:وہاڑی میں خاتون پر تشدد کرنے والے نامزد ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ، انچارج سی آئی اے سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی نے کی جس پر پولیس اہلکاروں کیخلاف دفعہ 354، 337 اور 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

آر پی او وسیم احمد کے نوٹس لینے پر مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، محرر سمیت آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید پولیس اہلکاروں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو آر پی او کے حکم پر حوالات میں بند کر دیا گیا۔

مزیدخبریں