خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے،سربراہ پاک بحریہ

12:19 PM, 8 Sep, 2019

کراچی :پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے،ہر صورت ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت کریں گے،پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔یوم بحریہ کے موقع پر کراچی میں پاک بحریہ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے موقع پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن بحریہ کے افسران اور جوانوں کے حوصلے اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے۔ آٹھ ستمبر کو پاکستان نیوی کے بحری جنگی جہازوں نے بھارت کے ساحل پر حملہ کیا اور پاکستان بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار سٹیشن کو تباہ کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبدوز غازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پر چھایا رہا ، آبدوز غازی نے سمندرپر اپنی بالا دستی قائم کئے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ گوادر بندرگاہ کی ترق و راہداری سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

پاک بحریہ امن و استحکام یقینی بنا رہی ہے، بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نا پاک بحریہ کے چوکس ہونے کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ ہر سال آٹھ ستمبر کو یوم بحریہ 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں