طائف : سعودی شہرطائف میں اونٹوں کے مقابلے کا میلہ منعقد کرنے والی انتظامیہ نے تاش مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔
تاش مقابلہ میں اول آنے والے کو 45 ہزار ریال انعام دیا جائے گا۔سعودی میڈیاکے مطابق طائف کے کنگ فیصل پارک میں منعقد کئے جانے والے تاش مقابلے کے ضوابط اور شرائط کا اعلان کیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اونٹ میلے کے تحت تاش مقابلے کا انعقاد معاشرے میں رائج کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔
اونٹ مقابلہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں فرانس سمیت8 ممالک شریک ہیں۔ مقابلے میں اولآنے والوں کو مجموعی طور پر53 ملین ریال انعامات دیئے جائیں گے۔