ثانیہ مرزا کو شوہر کی یاد ستانے لگی،سوشل میڈ یا پر پیار بھر ا پیغام بھیج دیا

10:41 PM, 8 Sep, 2018

حیدرآباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار کی جوڑی کو ایک مثالی جوڑی قرار دیا جاتا ہے جبکہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے آئے دنوں دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کے درمیان چپقلش کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔دونوں سٹار کھلاڑی سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو ہیں اور اپنے مداحوں کو بھی اپنی زندگی میں ہونے والی واقعات کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں ۔

شعیب ملک ان دنوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیساتھ ایشیا کپ کھیلنے کیلئے موجود ہیں تو  ثانیہ مرزا کو شوہر شعیب ملک کی یاد ستانے لگی ،انہوں نے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنے شوہر کی یاد آنے لگی تو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ” انسٹا گرام “پر وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”شعیب آپ میری زندگی ہو ،میں آپ کو بہت یاد کر رہی ہوں،لیکن ملک کے لئے ڈیوٹی دینا پہلے ہے“۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیک کاٹ رہی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کس حوالے سے کیک کاٹ رہی ہیں کیوں کہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ 15نومبر جبکہ شعیب ملک کی یکم فروری کو ہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں اگلے ماہ بچے کی ولادت متوقع ہے جس کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زچگی کے وقت میں اہلیہ کے پاس ہوں جب کہ منیجمنٹ نے بھی اس حوالے سے اجازت دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں