دنیا بھر کے پناہ گزینوں میں پچاس فیصد بچے ہونا لمحہ فکریہ ہے: ماہرہ خان

دنیا بھر کے پناہ گزینوں میں پچاس فیصد بچے ہونا لمحہ فکریہ ہے: ماہرہ خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ رواں برس امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث افغانستان میں صرف ایک ہزار افغان پناہ گزین وطن واپس جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ کہ آج دنیا بھر کے پناہ گزینوں میں پچاس فیصد بچے ہیں۔

پشاور کے قریب اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے اضا خیل مرکز میں یو این ایچ سی آر کے حکام اور اس ادارے کی خیرسگالی کی سفیر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دورہ کیا ہے۔

ہالی وڈ سٹار انجلینا جولی کے بعد پاکستانی فلم سٹار ماہرہ خان کو یو این ایچ سی آر نے خیرسگالی کی سفیر کے طور پر انتخاب کیا ہے ، ماہرہ خان نے کہا کہ اس کام کے لیے منتخب ہونے پر انھیں خوشی ہے۔