اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم ڈیم فنڈ کو چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ ملانے اور تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی توپاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایمپائر علیم ڈار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان اور پاکستانی حکومت کو ڈیم بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں .انشا ءاللہ یہ ڈیم ہمارے لئے اور ہمارے نسلوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہیں .میری تمام پاکستانی عوام اور اوور سیز پاکستانیوں سے التماس ہے کہ ڈیم فنڈز میں ذیادہ سے ذیادہ حصہ ڈالیں اور یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے،میں اپنی طرف سے ڈیم فنڈ ز میں 10 ہزار ڈالر پیش کرتا ہوں ،پاکستان پائندہ باد۔