کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی۔
یوم شہداء و دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوئی تھی جہاں وزیراعظم، آرمی چیف اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو کیمرے کی آنکھ نے مبینہ طور پر نسوار ڈالتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس کے بعد سے وہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر طرح طرح کے لطیفے بنائے گئے تھےلیکن اب خود بوم بوم آفریدی نے اس معاملے کی وضاحت دے دی ہے۔
شاہد آفریدی کی وضاحت
— Atiq-ur-Rehman (@Atiqdost73) September 8, 2018
نسوار نہیں کھائی جو کھائی وہ خود ہی دیکھ لیں
سونف اور خوشبو کا مزا pic.twitter.com/ZD02CnY4sq
شاہد آفریدی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے تقریب میں لونگ اور سونف کا ایک مرکب کھایا تھا، جبکہ وائرل ویڈیو میں اسے نسوار قرار دیا گیا۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے اپنی جیب سے یہ مرکب نکال کر ایک صحافی کو کھلاتے ہوئے کہا کہ آپ اسے سونگھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب سابق کرکٹر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں سندھ کے تعلیمی نظام کو درست کرنے کی درخواست کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بلاول کو سندھ کی ترقی کے لیے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے اور تکنیکی افراد کو آگے لانے کا مشورہ دیا ہے۔