چینی وزیر خارجہ نے عمران خان کونومبرمیں دورہ چین کی دعوت دیدی

03:51 PM, 8 Sep, 2018

اسلام آباد: چینی وزیرخارجہ وانگ زی نے کہا ہے کہ میرا دورہ پاکستان میں نئی حکومت سے تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ہوگا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کونومبرمیں چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ذی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں مشترکہ کانفرنس کی۔

چینی وزیرخارجہ وانگ زی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی تعاون، باہمی اشتراک پر مبنی ہیں، چین اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات مثبت رہی پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط مزید بہتر بنائے جائیں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تیزرفتار ترقی کا باعث بن رہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پیک کا خطے کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ہے،چین سے تعلقات کا خارجہ پالیسی میں اہم مقام ہے، چینی وزیر خارجہ سے غربت کے خاتمے، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی،چین کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانی دی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی چین نے ہمیشہ حمایت کی، چینی وزیرخارجہ نے عالمی فورمز پر پاکستان کے کردار کو سراہا،تجارتی تعلقات بڑھانے پر بات ہوئی، ایسی مصنوعات کی تجارت میں اضافہ کیا جائے گا جو دونوں ملکوں کے لیے بہتر ہوں۔

مزیدخبریں