شاہد کپور کے بیٹے زین کپور کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

شاہد کپور کے بیٹے زین کپور کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار شاہدکپور اور میرا راجپوت کے نوزائیدہ بیٹے جس کا نام زین کپور رکھا گیا ہے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے بیٹے کے نام کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے کیا جو ان کے بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد یعنی 6 ستمبر کو ہیک ہوگیا تھاجبکہ صرف ٹوئٹر ہی نہیں شاہد کپور کا انسٹاگرام اکاو¿ نٹ بھی ہیک ہوگیا تھا اور ان کے ہیک ہونے والے اکاونٹس سے غیر مناسب پوسٹس اور تصاویر شیئر کی گی تھیں۔تاہم 24 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ان کے سوشل اکاونٹس بحال ہوگئے اور انہوں نے ٹوئیٹ کے ذریعے ہی بیٹے کے نام کا اعلان کیا۔



واضح رہے کہ رشاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔