لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا جس میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی اورپولیس افسران کوہدایات پرعمل کرنےکاحکم دے دیا۔
پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ ہرسرکاری دفترکادروازہ عوام کیلئے کھلارہے گا، کسی دفترمیں افسرسے ملنے کیلئے چٹ بھیج کرانتظارنہیں کرناپڑے گا، سائل دروازہ کھولے اورافسرکے کمرے میں داخل ہوجائے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سائل کو بیوروکریسی سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔جس پرانہوں نے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی اورپولیس افسران کوہدایات پرعمل کرنےکاحکم بھی دے دیا۔