سارہ ٹنڈولکر نے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی

01:05 PM, 8 Sep, 2018

لندن:بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی۔

بھارت میڈیا رپورٹس مطابق سارہ ٹنڈولکر نے برطانیہ کے یونیورسٹی کالج لندن سے گریجوایشن کیا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کیں۔سارہ ٹنڈولکر کی گریجوایشن تقریب میں سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصاویر بنوائیں۔

سارہ ٹنڈولکر نے سیاہ گاﺅن میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے کیا کیا‘۔

خیال رہے کہ سارہ ٹنڈولکر کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی رہتی ہیں۔

سارہ ٹنڈولکر نے لندن کالج میں جانے سے پہلے ممبئی کے سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

مزیدخبریں