امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ

امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک:امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں اتار چڑھاﺅ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1195.48 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1200.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1198.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1203.80 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔

ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1200.88 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 اضافے کے ساتھ 1206.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔