لاہور: سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئیں۔ پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا سے جھگڑے کے بعد پولیس افسر کو پہلے ڈی پی او پاکپتن کے عہدے سے ہٹایا گیا اور اب پنجاب حکومت نے ان کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق رضوان گوندل اس وقت زیرعتاب آئے جب مبینہ طور پر ان کا خاور مانیکا کیساتھ ناکے پر تلخ کلامی ہوئی۔
صورت حال پر ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو خاور مانیکا سے معافی مانگنے کا حکم دیا گیا لیکن انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔معافی نہ مانگنے پر رضوان گوندل کو ڈی پی او پاکپتن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔