لاہور: پاکستان کے مایہ ناز سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے ڈیم فنڈ کے حوالے سے وزیراعظم کی اپیل کے بعد اپنی قیمتی ترین چیز نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں گے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے 1992ءورلڈکپ میں استعمال ہونے والی وہ گیند نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جو فائنل میچ میں استعمال ہوئی تھی۔
جاوید میانداد نے کہا کہ گیند کے ایک جانب وزیراعظم عمران خان کے دستخط ہیں جبکہ دوسری جانب میرے دستخط ہیں اور میں اس گیند کو نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع کرواﺅں گا۔