باپ نے پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا

09:55 AM, 8 Sep, 2018

حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزم ناخوش تھا۔

یہ اندوہناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے نسو وال میں پیش آیا جس کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چاروں قتل تیز دھار آلے کی مدد سے کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سیف اللہ خٹک کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں