پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی سابق منیجر کو نوکری دیدی

11:59 PM, 8 Sep, 2017

ممبئی: سابق مس ورلڈ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کے دبنگ سلمان خان کی سابق منیجر ریشماں شیٹھی کو نوکری پر رکھ لیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ کچھ عرصہ قبل اپنی سابق مینجرریشماں شیٹھی کو خفیہ راز اور ذاتی معلومات لیک کرنے اور اپنے اور سنجے دت کے درمیان اختلافات پیداکرنے پر نوکری سے نکال دیا تھا، ان کے اس اقدام پر کئی لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم سلمان اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے، اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سلمان کی سابق مینجر ریشماں شیٹھی کو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوکری دے دی ہے ریشماں اب سلومیاں کے بجائے پریانکا چوپڑا کا کام سنبھالیں گی۔
واضح رہے کہ سلمان کی جانب سے نکالے جانے کے بعد ریشماں نے کچھ عرصہ اکشے کمار کے یہاں بھی بطور مینجر فرائض انجام دئیے ہیں اس کے علاوہ وہ ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور کرن جوہر کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں اور اب وہ پریانکا چوپڑا کی مینجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

مزیدخبریں