کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پر کارروائی، سانحہ سول ہسپتال کا سہولت کار گرفتار کر لیا

11:48 PM, 8 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سول ہسپتال کا سہولت کار گرفتار کر لیا، ملزم بلوچستان بار کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کے وقت موقع پر پہرا دے رہا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ شاہ زمان ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سہولت ہسپتال کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت ذوالقرنین عادل کے نام سے ہوئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایاکہ گزشتہ سال بلوچستان بار کے صدر بلال انورکاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے وقت وہ پہرے پر موجود تھا ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش شرو ع کردی۔

مزیدخبریں