برازیلی سائنسدانوں نے مچھر سے ہونے والی بیماریوں ڈینگی، ذیکا اور چکن گونیا پر قابو پانے کے لئے مصنوعی مچھر وں سے مدد لینے کا سلسلہ شروع کر دیا تا کہ مصنوعی مچھر بیماری کا باعث بننے والے مچھروں کی افزائش نسل کی روک تھام کر سکیں۔
اوس والڈو کروز فائو نڈیشن نے ریو ڈی جنیرو میں ڈینگی ، ذیکا اور چکن گونیا پر قابو پانے کے لئے اسی نسل سے ملتے جلتے مصنوعی مچھر چھوڑے ہیں جو اپنی ہی نسل کے دوسرے مچھوں کی تولیدی صلاحیت کو ناکا رہ بنا کر ان کی افزائش روک دیتے ہیں۔
مرایرا نامی برازیلی ماہر حشریات اور اینٹومالوجسٹ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے پانی کے جوہڑ اور گھروں کے صحنوں اور برتنوں میں پانی جمع نہ رکھنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں ۔